ٹرمپ کے کورونا سے متعلق متضاد بیانات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے بیان دیا تھا کہ چین سے آنے والا کورونا وائرس مکمل طور پر قابو میں ہے، اس کے بعد بیان دیا کہ سخت موسم اور گرمی میں یہ وائرس خود مرجائے گا۔ امریکی صدر نے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک جگہ کہا کہ جیسے معجزہ ہوتاہے ایسے ہی یہ ایک دن غائب ہوجائےگا، اس کے بعد بیان دیا کہ پروفیشنل ازم کے ساتھ اس وائرس سے نمٹ رہے ہیں مگر اس کے بعد اسے وبا قرار دے دیا۔ امریکا اور یورپ کورونا سے نمٹنے میں ناکام، ایک روز میں 741 اموات واضح رہے کہ امریکی اراکین کانگریس مک ایڈمز اور ماریو ڈائز بلارٹ بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس کے دو ارکان کورونا کا شکار ہو گئے، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ماریو ڈیاز بلارٹ اور اوٹا کے بین میک ایڈمز بیمار ہو گئے۔ بین میک ایڈمز نے کہا ہے کہ مجھے بخار اور خشک کھانسی ہے اور ڈاکٹر کے کہنے پر قرنطینہ میں ہوں۔