Posts

Showing posts from March, 2020

ٹرمپ کے کورونا سے متعلق متضاد بیانات

Image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  کورونا وائرس  کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے بیان دیا تھا کہ چین سے آنے والا کورونا وائرس مکمل طور پر قابو میں ہے، اس کے بعد بیان دیا کہ سخت موسم اور گرمی میں یہ وائرس خود مرجائے گا۔ امریکی صدر نے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک جگہ کہا کہ جیسے معجزہ ہوتاہے ایسے ہی یہ ایک دن غائب ہوجائےگا، اس کے بعد بیان دیا کہ پروفیشنل ازم کے ساتھ اس وائرس سے نمٹ رہے ہیں مگر اس کے بعد اسے وبا قرار دے دیا۔ امریکا اور یورپ کورونا سے نمٹنے میں ناکام، ایک روز میں 741 اموات واضح رہے کہ امریکی اراکین کانگریس مک ایڈمز اور ماریو ڈائز بلارٹ بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس کے دو ارکان کورونا کا شکار ہو گئے، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ماریو ڈیاز بلارٹ اور  اوٹا کے بین میک ایڈمز بیمار ہو گئے۔ بین میک ایڈمز نے کہا ہے کہ مجھے بخار اور خشک کھانسی ہے  اور ڈاکٹر کے کہنے پر قرنطینہ میں ہوں۔

خواجہ برادران جیل سے رہا

Image
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہو گئے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیرا گون ہاؤسنگ اسکیم کے نیب کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 30، 30 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ برادران کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ معاملہ انتہائی سنگین ہے، نیب کے پاس ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرانے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیب کا اصل ہدف صرف سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف ریفرنس بنانا تھا۔

Corona سے نمٹنے کیلیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کرلیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Image
پاکستان کی مسلح افواج کی میڈیکل فیسلیٹیز نے ملک میں جاری کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیارکرلیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر ستار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مسلح افواج سول اداروں کے ساتھ مل کر ہر کوشش اور تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے، جہاں ضرورت ہے وہاں قرنطینہ کے لیے بھی مدد کی جارہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تینوں مسلح افواج کی میڈیکل سہولیات کو گیئر اپ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افواج کی میڈیکل فیسیلٹیز کو ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کیا جاسکے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں آرمی کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی ٹیم نے قرنطینہ سینٹر سے متعلق تجاویز دیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیس ماسک اور سینیٹائزر بنانے کے لیے پاک فوج کے سائن...

کوروناوائرس کے باعث لندن کی تمام مساجد بند کردی گئیں

Image
کورونا وائرس کے باعث لندن کی تمام مساجد بند کردی گئیں، نماز جمعہ کے  اجتماعت،  پانچ وقت کی نمازوں کی ادائیگی اور مدارس بھی بند کردیئےگئے ہیں۔ مساجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ بھی مساجد کے بجائے جنازہ گاہ میں کرائی جائے گی جبکہ رسمِ نکاح میں تین سے زائد افراد شریک نہیں ہوسکیں گے۔ مساجد کمیٹی کے مطابق تمام انتظامات کوروناوائرس کے پھیلنے سے بچاؤ کے لیےکئے گئے  مساجد کمیٹی نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے انتظامات پر عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکا اور یورپ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 اموات ہوئی ہیں جبکہ امریکا میں ایک ہی روز میں 41 اموات کے بعد مجموعی تعداد 150 ہوگئی۔ امریکا میں 9000 سے زائد افراد بیمار ہیں جن میں امریکی رکن کانگریس ماریو ڈائز بالارٹ بھی شامل ہیں۔ جبکہ بیماروں سے ملاقات کرنے کے سبب ایک درجن سے زائد امریکی اراکین کانگریس قرنطینہ میں چلے گئے ہیں. متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے امریکی سینیٹ نے غیر معمولی بجٹ منظور کرلیا ہے جبکہ ...