کوروناوائرس کے باعث لندن کی تمام مساجد بند کردی گئیں
کورونا وائرس کے باعث لندن کی تمام مساجد بند کردی گئیں، نماز جمعہ کے اجتماعت، پانچ وقت کی نمازوں کی ادائیگی اور مدارس بھی بند کردیئےگئے ہیں۔
مساجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ بھی مساجد کے بجائے جنازہ گاہ میں کرائی جائے گی جبکہ رسمِ نکاح میں تین سے زائد افراد شریک نہیں ہوسکیں گے۔
مساجد کمیٹی کے مطابق تمام انتظامات کوروناوائرس کے پھیلنے سے بچاؤ کے لیےکئے گئے
مساجد کمیٹی نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے انتظامات پر عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکا اور یورپ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں ایک ہی روز میں 700 اموات ہوئی ہیں جبکہ امریکا میں ایک ہی روز میں 41 اموات کے بعد مجموعی تعداد 150 ہوگئی۔
امریکا میں 9000 سے زائد افراد بیمار ہیں جن میں امریکی رکن کانگریس ماریو ڈائز بالارٹ بھی شامل ہیں۔ جبکہ بیماروں سے ملاقات کرنے کے سبب ایک درجن سے زائد امریکی اراکین کانگریس قرنطینہ میں چلے گئے ہیں. متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے امریکی سینیٹ نے غیر معمولی بجٹ منظور کرلیا ہے جبکہ امریکا کینیڈا سرحد غیر ضروری سفر کے لیے بند کردی گئی ہے۔
برطانیہ میں حفاظت کے لیے 20 ہزار فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا لندن لاک ڈاؤن کرنے کا امکان ہے، اسکول آج سے بند ہیں۔ این ایچ ایس، پولیس اور اہم ورکرز کے علاوہ سب گھروں سے کام کریں گے جبکہ مساجد کے حکام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ گھروں میں پڑھیں۔

Comments
Post a Comment